ملتان ( خبر نگار خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر شعبہ ریکوری نے گزشتہ روز شہر بھر میں 14 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 87 کنکشنز منقطع کردیئے اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری طرف شکایات کے تدارک کے لیے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے رپورٹ کے مطابق ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جے بلاک شاہ رکن عالم کالونی،بدھلہ روڈ سمن آباد ، بلال نگر قاسم پور سب ڈویڑن کی طرف سے مجتبیٰ کینال ویو،سٹیڈیم روڈ مین لائن ، ولائت آباد سیوریج سب ڈویڑن نے کھار پور،وہاڑی روڈ،رنگیل پور،نیو ملتان سیوریج سب ڈویڑن کی طرف سے کچی سرائے،حسین آگاہی،سورج میانی سیوریج سب ڈویڑن کی طرف سے غوث الاعظم روڈ، عید گاہ سیوریج سب ڈویڑن کی طرف سے مہریہ کالونی ،باوا صفرا،بخاری کالونی، گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویڑن کی طرف سے بستی خداداد ،چاہ ڈھورے والا کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔
نادہندہ واسا صارفین کے 87 کنکشنر منقطع‘ قانونی کارروائی کی دھمکی
Apr 03, 2021