جمعہ بازاروں میں گندگی کے ڈھیر پرقرار،قیمتیں بھی کم نہ ہوئیں

ملتان (نیوز رپورٹر) شہر میں لگنے والے جمعہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی۔ گندگی کے ڈھیروں پر لگنے والے جمع بازاروں  میں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔ شہر کے تمام جمعہ بازاروں میں کرونا ایس او پیز  کی بھی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوائے وقت کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں شہریوں حبیب الرحمان بلاول، اور احرار نے کہا کہ جمعہ بازار میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔ دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگائے ہوئے ہیں سرکاری نرخ نامے کہیں نظر نہیں آ رہے۔ ہر دکاندار ایک ہی سبزی کا  الگ الگ وصول کررہا ہے۔ شہری  شہزر اور سرمد  نے کہا کہ یہاں پر کرونا ایس او پیز کی کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جمعہ بازار میں دکانداروں سمیت خریداری کے لیے آنے والوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا۔ ٹیمپریچر چیک نہیں کیا جارہا ہے اور نہ سینیٹائزر رکھے گئے ہیں۔ اشیاء خوردونوش حسب معمول سڑک پر رکھ کر فروخت کی جارہی ہیں۔ اوپن مارکیٹ کی نسبت یہاں چیزوں کے ریٹ زیادہ وصول کیے جارہے ہیں آلو 40 کی بجائے 45 ٹماٹر 40 کی بجائے 45 پیاز 20 کی جگہ 25 کریلا 70 کی بجائے 80 ادرک 290 کی جگہ 300 لہسن 145 کی جگہ 160 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ ملاوٹی  لال مرچ 800 روپے کلو فرخت کی جارہی ہے۔ ٹوٹا چاول 120اور گھی 260روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔  شہریوں نے صلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میں مہنگائی کو کنٹرول کیا اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن