سٹی ٹریفک پولیس لودھراں کی رنگین اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لودھراں(نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) سٹی ٹریفک پولیس لودھراں کا رنگین اور کالے پیپر/شیشہ لگی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عطیہ ناہید جعفری کے حکم سے ضلع بھر میں قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور درجنوں گاڑیاں بند کی گئی اور سینکڑوں گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور کالے پیپر بھی موقع پر اتارے گئے۔ انسپکٹر ٹریفک انچارج نسیم انجم اورپی آر او علی ذوالقرنین نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مل کر ضلع بھر کے مختلف پوائنٹ پر قانونی کاروائی کی ۔

ای پیپر دی نیشن