پاک، چین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر طلعت شبیر 

کراچی(نیوز رپورٹر) معروف معاشی تجزیہ کار مرزا شاہنواز آغا نے اپنی قیام گاہ پر پاک چین کامیاب تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر شائع ہونے والی ڈاکٹر طلعت شبیر کی کتاب Creating Shared Futures کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف معاشی تجزیہ کار، دانشوریاسر عبداللہ جنجوعہ، مجید عزیز، کرنل مقبول آفریدی، مبشر میر، سینیٹر حسیب الرحمن، بریگیڈر طارق خلیل، AVM عابد راؤ، سہیل وجاہت صدیقی منظر نقوی ودیگر  شریک ہوئے۔ دونوں ملکوں کے مابین متحرک رشتے کا احاطہ کرنے والی یہ کتاب پاک چین تعلقات کے باب میں ایک روشن اضافہ ہے۔ زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ کتاب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مصنف ڈاکٹر طلعت شبیر نے کہا کہ ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمارا دنیا میں اچھا تشخص جب ہی قائم ہوسکتا ہے جب ہم اپنی اکنامی کو درست کریں گے جب تک ہماری اکنامی بہتر نہیں ہوگی۔ خارجہ پالیسی بھی درست نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی تقدیر بدلنے کا تاریخی موقع ہے۔ جسے ہمیں متنازہ نہیں بنانا چاہیے جو کام ہمیں کرنا ہے وہ ہمیں تیزی سے کرنا ہوگا۔ اس کتاب میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کئی سالوں اور دھائیوں کے مستقبل کا خاکہ پیش کیا ہے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں ہیں۔اس موقع پر مقررین  نے مصنف کی کاوش کو سراہتے ہوئے اظہار خیال کیا اور اس کتاب کو پاک چین دوستی کیلئے ایک اچھی کوشش قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن