کراچی (سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت رائو محمد خالد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو دوسو یونٹ تک بجلی کا بل فری ہونا چاہئے جب حکمران, وزرا, ارکان اسمبلی کو بڑی تعداد میں فری بجلی دی جا سکتی ہے تو پاکستان کے عوام کو صرف دوسو یونٹ بجلی کا بل فری کیوں نہی کیا جا سکتاانہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ پاکستان کے عوام کو دو سو یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے۔
عوام کو دوسو یونٹ تک بجلی کا بل فری ہونا چاہئے‘رائو محمد خالد
Apr 03, 2021