ماہ رمضان میں قیمتیں مقرر کرنے کے لئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات

Apr 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور رمضان پرائس پیکیج تیار کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر کمشنر کراچی کے دفتر میں کھانے پینے کی اشیا کے تاجروں اور ہول سیلرز اور ریـٹیلرز کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا سلسلہ  جاری ہے ۔گروسری، ، پولٹری، گوشت ، بیکری اور فلورملز مالکان اوآٹے  کے ریٹیلرز کے تعاون سے مناسب قیمت پر اشیاکی مناسب قیمتیں مقرر کی جائیں گی ۔کمشنر کراچی کی صدارت میں فلور ملز مالکان اور ریٹیلرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں آٹے کی قیمت سے متعلق شہریوں کی شکایات ،ان کے ازالے اور مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائز ہ لیا گیا ۔ فلو ر ملز مالکان اور ریٹیلرز نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ مقررہ آٹے کی قیمت کی پابندی کریں گے۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو شہر میں ماہ رمضان المبارک سے قبل کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے انتظامات کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں