سلیم خان ماہ مارچ کے لئے محکمہ اطلاعات کے بہترین ڈائریکٹرقرار                                                  

Apr 03, 2021

کراچی(وقائع نگار)سندھ کے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ افسران کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ مسلسل تربیت سے ان کی ذمہ داریا ں بہتر طریقے سے ادا کرنے کا موقع ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہینے میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ کی تقسیم سے ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔سیکریٹری اطلاعات نے اس موقع پر مارچ کے مہینے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ،بہترین ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی شیخ اور بہترین سیکشن آفیسر کا ایوارڈ ا ماریہ یونس کو دیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹرز غلام الثقلین، اسلم پرویز جتوئی ، ذوالفقار علی شاہ ، محمد سلیم خان اختر سورہیو، عزیز احمد ہکڑو، حزب اللہ میمن، محمد علی ریاض میمن، ظفر خان ، سیکشن افسران ماجد شیخ،اے ڈبلیو کلیری ، نذیر احمد اور ماریہ یونس بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں