کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی کے نجی اسپتال کرونا ویکسین لگانے کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگے جبکہ انتظامی اخراجات کے نام پر ڈھائی پزار روپے علیحدہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نجی اسپتال کی جانب سے روسی ویکسین لگانے کے لیے اسپتال انتظامیہ نے بکنگ کا آغاز کردیا گیاہے۔اسپتال میںروسی کوویڈ ویکسین کی سنگل ڈوز 6ہزار 134روپے میں لگائی جارہی ہے اور اس پر ڈھائی ہزار روپے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز علیحدہ وصول کیے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ روسی ویکسین کی ڈبل ڈوز کے چارجز12ہزار 268روپے لیے جارہے ہیں جبکہ ویکسینشن کروانے والوں کو ڈبل ڈوز کے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز بھی ڈبل یعنی 5 ہزار روپے دینے ہوں گے۔پالیسی کے مطابق ویکسی نیٹر کیلئے 15فیصد چارجز ویکسین کی قیمت میں ہی شامل ہوتے ہیں۔
کراچی کے نجی اسپتال کرونا ویکسین لگانے کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگے
Apr 03, 2021