کراچی (خبر نگار)پاکستان ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 10-A کے علاقہ معززین پر مشتمل ایک وفد نے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے کے حل کے لئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر واصف فاروقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔چیف انجینئرز واصف فاروقی نے فراہمی آب کی عدم دستیابی کے حوالے سے وفد کی گزارشات توجہ سے سنی اور اس کے سدباب کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واصف فاروقی نے اس حوالے سے علاقہ رہائشی سوسائٹی کے ممبران کو بھی اپنا کردار ادا کرنیکی تجویز پیش کی۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور علاقہ انچارج ذیشان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے وفد کی چیف انجینئرواٹربورڈ سے ملاقات
Apr 03, 2021