کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان کوئزسوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ نے یومِ پاکستان کے موقع پر دوکوئز مقابلے کرائے،پہلامقابلہ" آئی سی ایم اے "پاکستان کراچی برانچ کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں "آئی سی ایم اے" کے طلباء نے شرکت کی، پروگرام میں تحریک پاکستان کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ،دلچسپ مقابلے کے بعدمحمد امین اور عثمان کھتری کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہد مجید بھٹی اور محمد حمزہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی،مہمان خصوصی آئی سی ایم اے پاکستان کے شہام احمد اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے قائم مقام چئیرمین اور کوئز ماسٹرسید جاوید رضانقوی اور سوسائٹی کے صدرواجد رضااصفہانی نے کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے،مقابلے میں ججز کے فرائض پروفیسر منور قریشی، پروفیسر ایاز رضاترمذی اور سعیداحمد سعیدنے انجام دیے۔اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داران سیکریٹری بکر مجیب الہاشمی،نائب صدورتحسین فاطمہ،عظیم صدیقی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف سومرواور ممبر ایگزیکٹیو کونسل راشد قریشی بھی موجود تھے۔یومِ پاکستان کے مناسبت سے پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل نے دوسرا پروگرام بہادر یارجنگ اکیڈمی کے اشتراک سے منعقدکیا،جس میں 24ٹیموں نے شرکت کی،سخت مقابلے کے بعد پہلا انعام سرآدم جی انسٹی ٹیوٹ کی صباہاشم اور یمنا ندیم نے حاصل کیا،گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کے محمد نبیل اور ہاشم علی نے دوسری جبکہ شیخ زائد اسلامک انسٹی ٹیوٹ کی لائبا شاہد اور اریبہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کوئزسوسائٹی انٹرنیشنل کے یوم پاکستان کوئز مقابلے
Apr 03, 2021