کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کا مرتکب امر جلیل کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں فی الفور قانونی کارروائی کی جائے گستاخ امر جلیل کے خلاف بادی النظر میں کیس بنتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی توہین کوئی بھی مسلمان نہ توبرداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی معاف کرسکتا ہے جبکہ حکومت کی بھی آئینی ذمہ داری ہے کہ اللہ تعالیٰ و رسول اللہﷺ سمیت صحابہ کرام ؓ اور ازواج مطہرات ؓ کی گستاخی کے مرتکب ملعونوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائے اور گستاخوں کو سزا دلوائے انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اور اس کے قیام کے لئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے چنانچہ حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ و مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب ملعونوں کو رعایت دینے سے گریز کرنا ہوگا اور ان سے سختی سے نمٹنا ہوگا ورنہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔