کراچی(خبر نگار)آفیسرز ایکشن کمیٹی کی نائب صدر اور کراچی کی صدر رباب جعفری و اراکین کراچی کونسل اقبال خان ، فرحین کنول، سلیم ابڑو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کے ایم سی میں او پی ایس اور ایڈیشنل چارج پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے اقدام کی تعریف کرتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی پانچ پانچ سال سے تعینات افسران اور ڈائریکٹر کونسل کا ایڈیشنل چارج بھی ختم کرائیں ۔میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی کا ایڈیشنل چارج ختم کرکے انہیں واپس بھیجا جائے ۔ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ جعلی درخواستوں پر افسران کے خلاف انتقامی کاروائیاں نا اہلی کا نشاندہی کرتی ہیں ۔رباب جعفری، اقبال خان ، فرحین کنول اور سلیم ابڑو نے یہ مطالبہ بھی کیا تعیناتی کے منتظر افسران واثق فریدی، جاوید رحیم ، بلال منظر، جمیل فاروقی، و دیگر کی تعیناتی جائے۔