وہاڑی( نامہ نگار) محکمہ صحت وہاڑی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے تدراک کیلئے حکومت پاکستان خصوصی مہم چلا رہی ہے جس کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا اور اسی سلسلے میں کسی بھی اہلکار کی معمولی سی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کے خاتمہ کا مقصد اپنے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے نوائے وقت سے کیا انہوں نے کہاکہ عوام گھر گھر آنے والے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے کوتاہی نہ کریں صرف آپکے بچے کے مستقبل کا ہی مسئلہ نہیں پوری پاکستانی قوم کے مستقبل کا انحصار ہے ۔