راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ آئیسکوراولپنڈی کے حکام کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے اردوبازارمیں آتشزدگی کاسانحہ رونماہواہے کیونکہ بجلی کی بے ہنگم ننگی تاروں میں تیزہواسے شعلے نکلے جو شدید آگ کاسبب بنے حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ ہم ان30کے قریب متاثرہ تاجروں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اورموجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ دکانیں تعمیرکرکے دینے کے علاوہ متاثرہ دکانداروں کوحکومت ریلیف پیکیج دے ۔