کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کے متھے مار گئے: فردوس عاشق

لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے گا اور کسی قسم کی رکاوٹ کو سامنے نہیں آنے دیں گے۔ جو لوگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بدگمانی اور غلط فہمی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو لالی پاپ دیئے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کا استحصال کیا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا قرضوں کا بوجھ قوم کے کندھوں پر ڈال کر ظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کر گئے اور جھوٹوں کی رانی کو عوام کے متھے مار گئے۔ ڈسکہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرمعاون خصوصی نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔  کرپٹ ن لیگ اور جعلی راجکماری عدالتوں کی آڑ میں رسوائی سے زیادہ دیر بچ نہیں پائے گی۔ ڈسکہ میں سو دفعہ بھی الیکشن کرا لیں ن لیگ ہر دفعہ دھول ہی چاٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ جعلی راجکماری کو پلیٹ لٹس ڈرامے کا پارٹ ٹو نہیں چلانے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن