اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین پاکستان علماکونسل و صدر دارالافتا پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چیئرمین پاکستان علماکونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مفتی اعظم سعودی عرب ، دارالافتاپاکستان ، مفتی اعظم متحدہ عرب امارات اور جامع الازہر نے بھی روزہ کے دوران کرونا ویکسین لگوانا جائز قرار دیا ہے، طاہر اشرفی نے کہاکہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے،کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت اسلامیہ بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے،عوام اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کرونا کی ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، طاہر محمود اشرفی
Apr 03, 2021