ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن  حکومت کے گلے کا طوق بن گیا: خالد ڈوگر

Apr 03, 2021

بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)  کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے،ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن حکومت کے گلے کا طوق بن گیا ہے،الیکشن کمیشن نے سلیکٹڈ حکومت کی الیکشن میں دھاندلی کا پول کھول دیا ہے،حکمران اس الیکشن میں اپنی شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہے تھے لیکن اب ڈسکہ کے عوام حکومت کو اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے  لیگ(ن) اس ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر ثابت کرے گی کہ حکومت عوام میں اپنی جھوٹی مقبولیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہے،مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کے حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں