آکلینڈ ون ڈے کے بعد‘ بنگلہ دیش ٹی20 سیریزمیں بھی کلین سوئپ

Apr 03, 2021

 (آئی این پی)  نیوزی لینڈ نے ون ڈے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ بارش کے باعث 10،10 اوورز تک میچ کیویز نے 65 رنز سے جیتا۔ نیوزی لینڈ نے 4وکٹیں کھو کر 141 رنز بنائے اور بنگال ٹائیگرز کو 76رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسراٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے سبب دس دس اوورزفی اننگ تک محدود کردیاگیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز ٹیم نے 10 اوورزمیں 4 وکٹیں کھو کر141رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اورفن ایلن نے34 بالزپر85رنز کی شانداربنیاد فراہم کی۔گپٹل 19 گیندوں پر5 چھکوں سے سجے 44 رنزبناکرپویلین لوٹے۔ فن ایلن نے 19گیندوں پرففٹی مکمل کی اور29گیندوں پر3چھکوں10 چوکوں سمیت 71رنزبنائے۔ گلین فلپس 14 اورڈیرل مچل نے11 رنز اسکورکیے۔ اور بنگلہ دیش کو دسویں اوور میں چھہتر رنز پر ٹھکانے لگادیا۔ محمد نعیم انیس، سومیاسرکار دس اور مصدق حسین تیرہ رنزہی ڈبل فیگرمیں داخل ہوسکے۔نیوزی لینڈ کے ٹوڈ ایسٹل نے 4اورٹم ساتھی نے 3 وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ نے میچ 65 رنزسے جیتا اور سیر یز3-0سے اپنے نام کرلی۔فن ایلن میچ اورگلین فلپس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

مزیدخبریں