(سپیشل رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) موہن سنگھ فائونڈیشن کے ارکان نے معروف گلو کار شوکت علی کی وفات پر اظہار تعزیت۔ بانی موہن سنگھ فاونڈیشن کینیڈا سردار صاحب سنگھ تھینڈ،صدر سید حسنین شاہ،ڈائریکٹر محمود الحسن چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ ،ڈائریکٹر مولانا محمد عاصم مخدوم نے شوکت علی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ بانی موہن سنگھ فاونڈیشن کینیڈا سردار صاحب سنگھ تھینڈ نے کہاکہ شوکت علی گائیکی میں منفرد نام تھا۔صوفیاء کلام اتحاد و وحدت میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے ہاں بلند مقام دے اور مرحوم کے لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ شوکت علی کے انتقال سے ملک منفرد آواز کے حامل لوک فنکار سے محروم ہو گیا۔شوکت علی کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی قوم میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کر دیتے ہیں۔ان کا گایا ہوا ملی نغمہ’’ جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ ہمارے قومی ورثے کا بیش قیمت خزانہ اور قوم کی آواز بن چکا ہے۔
گلوکار شوکت علی کے انتقال پرموہن سنگھ فائونڈیشن‘ خرم گنڈا پور کا اظہار تعزیتلاہو
Apr 03, 2021