بلوچستان ہاکی کپ پنجاب کے کوچ 3کھلاڑیوں پر پابندی

Apr 03, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بلوچستان ہاکی کپ میں میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو ہاکیاں مارنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب کے شفقت رسول پر دس سال، کاشف شاہ اور حسیب پر پانچ پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پر بھی پانچ سال کا بین لگا دیا گیا ہے۔ پنجاب کے منیجر رائے عثمان کھرل اور نیشنل بنک کے منیجر و کوچ طاہر زمان کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی کے ممبران میں ظاہر شاہ اور امجد ستی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کر کے مزید ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جاسکتے۔مزید قصور واروں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے۔

مزیدخبریں