حکومت شپنگ مافیا پر کریک ڈاؤن کرے:پاکستان ہارڈوئیر مرچنٹ ایسوسی ایشن  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ہارڈوئیر مرچنٹ ایسوسی ایشن  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شپنگ مافیا پر کریک ڈاؤن کرے، شپ منٹ چارجز کی مد میں پانچ گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جو صنعتی و تجارتی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے پاکستان ہارڈوئیر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما سردار عثمان غنی، چوہدری سلطان محمود اور شیخ عبدالمقسط نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت پر زور دیا  ہے کہ  شپنگ کمپنیوں کی لوٹ مار سے درآمد و برآمد کنندگان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ ایک سال سے شپنگ کمپنیوں نے مافیا کی صورت اختیار کرتے ہوئے کنٹینرز اور کرایہ کی مد میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...