لاہور( خصوصی نامہ نگار)دا رالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ میں کہاہے کہ فرصت کے لمحات کوعبادات الہٰی میں گزارنا چاہیے۔انسان جو بھی نیکی کرے وہ خالصتاً اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہونی چاہیے۔جوانی کی بڑھاپے سے پہلے،صحت کی بیماری سے پہلے،دولت کی غربت سے پہلے،فرصت کی مصروفیات سے پہلے قدر کرنی چاہیے۔ہمیں ماہ رمضان سے قبل ہی اس مہینے کی تیاری شروع کردینی چاہیے کیوں کہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے کہ جس کے آغاز میں رحمت ہے، وسط میں مغفرت ہے اور آخرمیں دوزخ سے رہائی ہے۔رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا ایسا مہینہ ہے جس میں ہم اپنے خالق کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حلال کاموں سے بھی ایک مخصوص وقت کے لئے اجتناب کرتے ہیں۔رمضان کا مہینہ ذاتی محاسبہ کا مہینہ ہے۔یہ اپنی ذات کے حوالے سے نظرثانی اور اصلاح کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ اپنی خواہشات اور اپنے نفس پر قابو پانے کی تربیت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرونا وائرس کی تیسری لہرنے پاکستان سمیت دنیا بھرکو اپنے لپیٹ میں لے رکھاہے۔