عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کامرکزی عقیدہ ہے:مولانا عزیزالرحمن

Apr 03, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کامرکزی عقیدہ ہے۔ پاکستان کا متفقہ آئین فتنہ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے آئینی ترامیم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد ِ قیام کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔ خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے انداز تبلیغ کو اپناتے ہوئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ مولانا عزیزالرحمن   ‘ مولانا عبدالنعیم ،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر ، مولانا سیدعبداللہ شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدلعزیز ، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے کہا کہ مسلمانان پاکستان کو آئینی وقانونی حدود میں رہتے ہوئے آنے والی نسلوں کوحقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری پاکستان دینا ہے۔جس میں مسلمانوں کو ان کے تمام حقوق کی آزادی اور اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو ان کے جائز حقوق دئیے جارہے ہوں۔ پرامن انداز میں عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان میں اسلامی اقدار کی حفاظت اور نفاذ کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کی عمل داری کویقینی بنائیں اور لاہوری وقادیانی مرزائیوںکو ان کی آئینی وقانونی حیثیت میں رہنے کا پابندبنائیں۔

مزیدخبریں