لاہور(نیوزرپورٹر)تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہا ہے کہ ، پیپلزپارٹی اور ن لیگی حکومتوں نے ماضی میں کمیشن کی رپورٹس کو جان بوجھ کردبایا، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دورِحکومت میں متعدد انکوائری کمیشن کی رپورٹس جاری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اپوزیشن کو برداشت نہیں ہو رہی کیونکہ پی ڈی ایم کا ایجنڈہ ملک وقوم کی خدمت نہیں کر پشن اور لوٹ مار کر کے عوام کو تکلیف پہنچانا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگی مافیا کی سزا آ ج قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے عوام جانتے ہیں کہ صرف عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو بحران سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کر یں گے۔
پی پی ‘ مسلم لیگ ن نے ماضی میں کمشن کی رپورٹس کو چھپایا:ملک امانت علی
Apr 03, 2021