پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :چوہدری سرفراز

Apr 03, 2021

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار )چوہدری سرفراز احمد باٹھ نمبردار سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ پاکستان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پروزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان غریب عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہ وقت دور نہیں جب ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل کو جڑوں سے ختم کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دن بدن روپے کا مستحکم ہونا۔اور ڈالر کی قیمت میں کمی آنا حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔تمام تر چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف بھی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں