راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کا الیکٹرک گٹار 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کا یہ گٹار گزشتہ نصف صدر سے عوام کی نظروں سے اوجھل تھا۔ جسے اب فروخت کر دیا گیا۔یہ گٹار الکیسی کی ملکیت تھا جس کے ساتھ ایلو پریسلے نے پرفارم کیا تھا۔ ایلوس نے اس گٹار کے ساتھ 1968 میں پرفارم کیا تھا اور لاس ویگاس میں اس گٹار کے ساتھ براہ راست پرفارم کیا گیا۔ایلوس نے 1969 میں بھی اس گٹار کے ساتھ پرفارم کیا اور بعد ازاں اس گٹار کو موسیقی کی یادداشتیں جمع کرنے والے کو فروخت کر دیا گیا۔اس سرخ رنگ کے گٹار پر الکیسی کا نام لکھا ہوا تھا اور یہ اب تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔
امریکی گلوکارایلوس پریسلے کا گٹار 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت
Apr 03, 2021 | 15:40