معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان اور ان کے حواری محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے، بزدار حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں کی ڈیجیٹل پیمائش اور نقشہ سازی کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں لاہور کی تمام بلڈنگز کی میپنگ اور نمبر الاٹ کئے جائینگے، بورڈ آف ریونیو نے سروے آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے ڈیجیٹل نقشے پر کام کا آغاز کر دیا،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر بلڈنگ کا رقبہ، مالیت اور اس کے مالک کی تفصیلات بھی ڈیجٹلائز ہوں گی، پراجیکٹ کی تکمیل پر پنجاب کے شہری علاقوں میں جائیداد کا خسرہ نمبر ختم کر دیا جائے گا۔
کرپٹ شاہی خاندان اور انکے حواری محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے۔ جبکہ بزدارحکومت کی عوام سے کمٹمنٹ ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 3, 2021