اپوزیشن اپوزیشن سے اپوزیشن کررہی ہے , بلاول بھٹو زردای

Apr 03, 2021 | 17:58

ویب ڈیسک

پی پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو زردای  نے کہا ہے کہ اپوزیشن  اپوزیشن  سے  اپوزیشن کررہی ہے ، عمران خان آرڈیننس کے ذریعے کلبھوشن کواین آراودینے کی کوشش کرتاہے،کسی دور میں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ہم معاشی طور پر افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،معاشی لحاظ سے ہم  بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز خیر پور میں قائم علی شاہ ہاوس میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں،آرڈیننس کے تحت اسٹیٹ بینک  پاکستان کی پارلیمان اورعدالت کوجوابدہ نہیں ہوگا،پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی  خودمختاری کھودی ہے،غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہر محاذ پر حکومت کا مقابلہ کیا، وفاق اور پنجاب میں بھی مقابلہ کیا۔اپوزیشن کے باقی دوست اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن کررہے ہیں۔ہم ہر بات کا اچھے طریقے سے جواب دینا جانتے ہیں لیکن میں جواب نہیں دے رہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں انہیں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ پارٹی کے اہم فیصلے مرکزی مجلس عاملہ میں طے کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں