ملتان( نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران اندرون جنرل ٹرک اسٹینڈ اتفاق گروپ کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اصغر، ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ تاجران جنرل ٹرک اسٹینڈ کے مفادات کے تحفظ اور تاجروں کے فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کریں گے ،تاجران کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ تاجران ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر سرپرست اعلی رانا اصغرعلی ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وائس چیئرمین ملک طاہر ڈوگر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔چیئرمین خواجہ حشمت صدیقی ،صدر شاہ محمد خان ،وائس چیئرمین چوہدری طالب علی ،جنرل سیکرٹری فرید خان ،سرپرست اعلی فاروق خان ،سینئر نائب صدر امیر گل خان ،عبدالرحمان خان ودیگر عہدیداران سے حلف لیا، نقیب اللہ خان کاکڑ،ملک اشرف عرف اچھو ڈوگر ، اعجاز جنجوعہ ، عثمان سیال ،بابا طارق ،رانا ابرار ، وحید خان شریک ہوئے۔