عدم اعتماد،   اسمبلی نہ پہنچنے دینے کے منصوبے پر اپوزیشن  کی حکمت عملی تیار 

اسلام آباد(رپورٹ؛رانا فرحان اسلم)قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اپوزیشن اور منحرف اراکین کو اسمبلی لاجز میں روکنے اور ووٹنگ کیلئے اسمبلی نہ پہنچنے دینے کے منصوبے پر اپوزیشن نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی ہے اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی باجماعت پارلیمنٹ ہاس جائینگے وقت مقررہ سے قبل تمام اراکین اسمبلی کو مقررہ جگہ اکٹھے ہونے کی ہدایت کر دی گئی یے وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کا مقصد بھی اپوزیشن اور منحرف اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنا ہے تاکہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کیا جاسکے دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کر لی ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اورا راکین باہمی رابطے میں رہے گے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نٹمنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے گے اور اجلاس میں شرکت کیلئے قبل از وقت پارلیمنٹ ہاس پہنچے گے قائدین اراکین اسمبلی کیساتھ مکمل رابطے میں رہے گے پارلیمنٹ ہاس پہنچ کرتمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقدہوگاجس میں ایوان کے اندر کی کاروائی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائیگی دوسری جانب عام شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی صرف اراکین پارلیمنٹ اور سیکورٹی اہلکاروں کو نقل وحمل کی اجازت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن