لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ عمران خان پر اکسانے‘ اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جانا چاہئے۔ عمران خان سمیت تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا جائے۔ امن وامان کی صورتحال پیدا کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔ عمران خان جو کچھ کر رہا ہے اس کے خلاف چارج شیٹ میں شامل ہو گا۔ فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ عمران خان اپنے لئے اور اپنے لوگوں کیلئے پریشانیوں ‘ مصیبتوں‘ تکالیف اور دکھ کا بندوبست کر رہا ہے وہ جو کچھ آج کہہ رہا ہے کہے گئے ہر لفظ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔