نمبر پورے ، پہلی دوسری اور تیسری ترجیح عوام : حمزہ شہباز 

Apr 03, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا ہوم ورک اور نمبرز پورے ہیں اللہ کی ذات سے بڑی امید ہے کہ لوگوں کے ذہن میں جتنے نمبرز ہیں متحدہ اپوزیشن اس سے کہیں زیادہ آگے جائے گی ہمارے لانگ مارچ اور جدوجہد کا مقصد عہدے نہیں بلکہ چار سال سے دھوکے‘ فراڈ اور مہنگائی کا شکار ہونے والے عوام کو ریلیف دینا ہے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں پر پابندی غیر مناسب ہے میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک کارکن پر اعتماد کیا میں اپنی جماعت پارلیمانی پارٹی آزاد ارکان کاشکریہ ادا کرتا ہوں باقی جو لوگ ہیں ان کا بھی مشکور ہوں متحدہ اپوزیشن ہے  پی ٹی آئی کے لوگ بھی ہیں ہم ملکر ظالموں کا محاسبہ کریں گے مل بیٹھ کر پنجاب کے مزدوروں کسانوں کیلئے کوئی روڈ میپ بنائیں گے جس سے صوبے کی بہتری ہوگی ہم ایک جدوجہد کر رہے ہیں چاہئے وہ لانگ مارچ ہے یا وفاقی صوبے میں تحریک عدم اعتماد ہے اس کا مقصد وزارت اعلیٰ نہیں بلکہ چار سالوں میں عوام کے ساتھ جو دھوکہ فراڈ کیا گیا آج عوام کے گھروں میں بھوک ہے بیروزگاری ہے انشاء اللہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر جس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے آزاد ارکان بھی ہیں اور لوگ بھی ہیں ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے ہماری پہلی دوسری اور تیسری ترجیح صرف اور صرف عوام اور انہیں ریلیف دینا ہے۔

مزیدخبریں