اسلام آباد (خبر نگار)ترجمان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردیدکی ہے ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیںقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں سیکرٹریٹ کے رولز اور قوانین کے مطابق کی جاتی ہیں موجودہ دور میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں 20سالوں سے ملازمین کی رکی ہوئی ترقی دلوائی گئی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی بطور اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اور قومی اسمبلی میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں قانون اور سیکرٹریٹ کے مرتب شدہ قوانین کے مطابق ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔