روز ہ سے متعلق غلط خبر پر میڈیا ‘ علماء ‘پرائیویٹ کمیٹیوں کوجرما نہ ہوگا‘نورالحق قادری

Apr 03, 2022

پشاور(بیورورپورٹ)ملک میں ایک ساتھ رمضان و عید منانے کیلئے بل قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش کیا جاچکا ہے،عمران خان آخری بال تک مقابلہ کرینگے،ترکی دیانت فاوٗنڈیشن کے جانب سے 3 ہزار فوڈ پیکیچیز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے حوالے کئے گئے پشاور حیات آباد حاجی کیمپ میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا  پچھلے سال ہم ایک ساتھ رمضان اور عید منانے میں کامیاب ہوئے ۔بل میں باقاعدہ جرمانہ تجویز کئے گئے ہیں اور میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق واضح کیا گیا ہے۔روزہ کے حوالے سے غلط خبر شیئر کرنے پر میڈیا پر جرمانہ عائد ہوگا جبکہ خود سے اعلان کرنے والے علماء اور پرائیویٹ کمیٹیوں پر بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
پیرنورالحق قادری

مزیدخبریں