لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا اور گورنر پنجاب نے اسے قبول کیا۔ صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں اور اس کے لئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی، کسی نے بھی زیادتی کی ہو گی تو اس کا ازالہ ہوگا، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے۔ پرویز الٰہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوںتسلسل برقرار رہے گا۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ پرویز الٰہی کو پارٹی نے نامزد کیا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ عثمان بزدار نے چوہدری پرویز الٰہی تجربہ کار آدمی ہیں میرے سے بہتر معاملات چلا سکتے ہیں۔ وہ وزیر اعلی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ سرپرائز دینگے، یہ تو جب میدان لگے گا تب دیکھیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے کہا کہ کوئی سرائیکی شعر ہی سنا دیں جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ ابھی تو یاد نہیں آرہا لیکن پھر کبھی ملاقات میں سنائوںگا۔
عثمان بزدار
پرویز الٰہی تجربہ کار‘ بہتر معاملات چلا سکتے ہیں: عثمان بزدار
Apr 03, 2022