گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پروموشن کورس کے لیے ایس ایچ اوزسمیت 18سب انسپکٹرز4 اپریل کوروانہ ہوجائیں گے کئی تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزکی تعیناتیاں ہوں گی سفارشیوں نے دوڑ دھوپ شروع کردی ۔بتایاگیاہے کہ آئی جی پنجاب راو سردارعلی خان کے حکم پہ ضلع کے 18سینئرسب انسپکٹرزجن کی تین ماہ بعد ترقی ہوناہیں چاراپریل کوکورس پہ روانہ ہوں گے کورس پہ روانہ ہونے والوں میں سب انسپکٹرعمران نسیم بٹ،سب انسپکٹرفرخ طفیل،سب انسپکٹرعاصم شہزاد،سب انسپکٹرعرفان چیمہ ،سب انسپکٹربلال الرحمان بھٹی، سب انسپکٹر رانامحفوظ،سب انسپکٹرمنظرسعید،سابق ایم ٹی اوسب انسپکٹرمکرم حسین،سب انسپکٹرکلیم اعوان،سب انسپکٹرعدنان شہزادگھمن،ایس ایچ او سٹی کامونکی وقاص اکبر،ایس ایچ او سوہدر نثار احمد رانا،ایس ایچ او سبزی منڈی ندیم خالدبھٹہ،سب انسپکٹرقیصررشید،ایس ایچ اوتتلے عالی ضیافت باٹھ،ایس ایچ اواحمدنگرحافظ مشتاق اورسب انسپکٹرارشدگادی سمیت18شامل ہیں جوکورس کے بعد ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
گوجرانوالہ: 18سب انسپکٹرز4اپریل کوپروموشن کورس پرروانہ ہوجائیں گے
Apr 03, 2022