کامونکی:رمضان بازار کے آٹے کی روٹیاں کھانے سے متعدد افراد کی طبیعت خراب

Apr 03, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)انتظامیہ کی جانب سے یہاں لگائے جانیوالے سستا رمضان بازار میں فروخت کئے جانے والا آ ٹا انتہائی ناقص ہے گزشتہ روز محلہ سبزی منڈی کے رہائشی راشد محمود ولد تاجدین نے سستا رمضان بازار سے آٹا خریدا جس سے بنائی گئی روٹیاں کھانے سے تمام گھر والوں کی طبیعت خراب ہوگئی،راشد نے رمضان بازار میں رکھے گئے شکایات رجسٹرڈ میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ رمضان بازار میں ناقص آٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں