شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں اپوزیشن جماعتیں نہیں خود حکمران ملک و قوم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں آئے روز اپوزیشن کو دی جانیوالی دھمکیاں حکمرانوں کی ذہنی حالت کا پتہ دے رہی ہیں، عوام سے جتنے وعدے کئے گئے ایک بھی پورا نہیں ہوا، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی غربت و بے روزگاری میں بدترین اضافہ موجودہ حکمرانوں کا قوم کو دیا گیا تحفہ ہے ،ساڑھے تین سال فقط اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے میں ضائع کردیئے گئے۔