پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ پتلے نذر آتش 

Apr 03, 2022


ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے زیر اہتمام متحرک ارکان اسمبلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ملک عثمان ڈوگر،ملک ظہیر اعوان، ملک عامر اعوان، عبدالواہاب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے غدار ممبر قومی و صوبا ئی اسمبلی کا ملتان آمد پر لوٹو ںسے استقبال کیا جائے گا ان مفاد پرست لوٹوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد آج وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپنے ضمیر کو چند روپوں کی خاطر فروخت کر دیا ہے۔مظاہرین نے غدار لوٹوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پتلے نذر آتش کیے۔مظاہرے میں شہباز قریشی،شہریار بھٹہ، اشرف ناصر خان، سعدیہ بھٹہ، شازیہ وحید، عبدالمجید گجر،کاشف رفیق، ڈاکٹر عارف ہانس،خالد جا وید وڑائچ،محمد خالد،محمد ذیشانول ودیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں