برسراقتدار آکر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے: ثناء اللہ زہری

Apr 03, 2022

 کوئٹہ(بیورورپورٹ)  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا  کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ہمارا خواب پڑھا لکھا بلوچستان ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صدر علی مدد جتک ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ان شاء  اللہ برسراقتدار آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھرپور طورپر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ہو یا بلوچستان کے دیگر اضلاع میرا وژن ہے کہ پڑھے لکھے بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامز د امیدواروں کو ووٹ دینگے۔

مزیدخبریں