نصیرآباد(نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) نصیرآباد کے صدر خان جان بنگلزئی اور رہنمائ خلیل احمد بنگلزئی نے نیشنل میڈیا سنٹر ڈیرہ مراد جمالی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، یونین کونسل شرقی واٹر سپلائی نظام پسند و نا پسند کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی شرقی نیو واٹر سپلائی پر کروڑوں روپے اس لئے حکومت نے بروئے کار لائیکہ گھر گھر پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے لیکن پسند و نا پسند پر پانی سپلائی کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔