ملتان (خصوصی رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر پرچیز کمیٹی کا اجلاس جس میں ایم ایس ڈاکٹر امجد چانڈیو، اے ایم ایس فارمیسی سٹور ڈاکٹر عبدالقادر خان، بجٹ اینڈ اکاونٹس کے نمائندگان سمیت پرچیز کمیٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2022 کے لیے ادویات اور دیگر اشیاء کی خریداری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نشتر پرچیز کمیٹی کا اجلاس
Apr 03, 2022