لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بائولر عمر گل کی ٹیم کیساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یونس خان بیٹنگ اور عمر گل بائولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے، دونوں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر پیر کو ابوظہبی روانہ ہوں گے جہان اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم کیساتھ بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد یونس خان پہلی بار کسی ٹیم کیساتھ منسلک ہوئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بائولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔