ٹام لاتھم کی سنچری ‘نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو 118 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، ٹام لیتھم نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ لوگن وین بیک نے 4 اور فریڈ کلیزن 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہالینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 34.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ باس ڈی لیڈے 37 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ 


مائیکل بریسویل نے تین جبکہ کائل جمیسن اور ایش سوڈھی نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...