شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حب الوطنی اور اسلام پسندی کے جس جذبہ کے ساتھ آج یہود و نصاریٰ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اسی طرح یہ قوم بھی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، ملکی خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک آزاد خود مختار فلاحی ریاست بننے کی طرف جارہا ہے اور جو خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اس خواب کو وزیر اعظم عمران خان شرمندہ تعبیر کرنے جارہے ہیں اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے پیچھے چھپ کر بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر منتخب جمہوری حکومت کو گرانے کی جو کوشش کررہے ہیں اس میں کامیاب نہیں ہوں گے عوام نے انکے اصل چہرے پہچان لئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب عوام میں وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا گراف بلندیوں کو چھو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء بھی موجود تھے، چوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا کہ پیارے نبی کریمؐ کا ارشاد ہے کہ ’’یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمان کے دوست نہیں ہوسکتے۔
ملکی خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: چوہدری اقبال گوپے راء
Apr 03, 2022