کوٹ رادھاکشن( نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان ضلع قصورکے صدر مولانا محمد احمد برکاتی ، مقامی صدرقاری جاوید اقبال نوری و جنرل سیکرٹری عبدالمنان نے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکاہے جس میں ارض وطن پاکستان قائم ہوا تھا۔ اس وقت ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے اور مصمم ارادہ کرے کہ ہم ملکی ترقی اور سالمیت کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور رمضان المبارک مقدس مہینے میں روزوں کی پابندی اور اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے پروردگار کو راضی کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ متحدہ اپوزیشن اور حکمران اخلاقیات کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنیوںمیں تبدیل نہ کریں ۔
اپوزیشن اور حکمران اخلاقیات کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں: مولانا احمد برکاتی
Apr 03, 2022