جنین+مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر محمود السعدی نے ایک ریڈیو بیان میں کہا شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کی نعشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ ادھر اسرائیل کے عبرانی اخبار نے بتایا کہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ ایک ٹارگٹ کلنگ آپریشن تھا۔ اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع وزیر بینی گینٹز نے خاص طور پر چاقو کے حملوں کو روکنے میں قابض ریاست کے سکیورٹی اور فوجی اداروں کی نااہلی کا اعتراف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گینٹز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت کسی ایسے شخص کو روکنا مشکل ہے جو اس وقت چاقو یا سکریو ڈرائیور لے جانے اور چاقو سے حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ چاقو سے ہونے والے حملے روکے جائیں مگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
3 فلسطینی شہید