شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفاق احمد ورک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کووزارت عظمیٰ سے الگ کرنے کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے عالمی گیم کا حصہ بننے والے مہرے قومی مجرم ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کریگی، اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی کھیل مفاد پرستی کی کھلی مثال ہے ، اقتدار کے لالچ میں اپوزیشن جماعتیں ملکی سالمیت پر وار کررہی ہیں جو قابل قبول نہیں، عمران خان قوم کے منتخب اور آئینی و جمہوری وزیر اعظم ہیں جن کے خلاف سازشیں کرنیوالے اپنا انجام دیکھ لیں گے ، جمہوری جدوجہد سب کا حق ہے مگر قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔