ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او الیون ننکانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 اوورز میں 112 رنز کا ہدف دیا جسکے تعاقب میں ڈپٹی کمشنر الیون مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا سکی۔ ڈی پی او الیون کی طرف سے اچھی بیٹنگ کرنے پر ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق مین آف دی میچ قرارپائے۔