لاہور(نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوسٹی گیشن افسران میں تفتیشی اخراجات کی رقوم کے چیک تقسیم کی تقریب ہوئی۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت انچارج انویسٹی گیشن سور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ سی سی پی او نے تفتیشی اخراجات کی مد میں 253 افسران میں اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے،پولیس سٹیشن،سی آئی اے،اے وی ایل ایس،جینڈر بیسڈ کرائم، این آئی وی کے تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیے گئے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ تفتیشی اخراجات کے تمام بلز منظور،ادائیگی اب بذریعہ چیک افسران کے اکاونٹس میں ہوا کریگی،سی آئی اے ڈاکووں،آرگنائزڈ کریمینلز، بین الاضلاعی گینگز،بدمعاشوں کے خلاف انتہائی متحرک ہے۔اے وی ایل ایس نے رواں سال ہر ماہ اوسطا" ایک ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلز برامد کیں۔ انوسٹی گیشن ونگ نے رواں سال 44 کروڑ روپے مالیت کی ریکوری کی،50 فیصد کارکرد اے وی ایل ایس کا ہے۔انوسٹی گیشن ونگ میں300 نئے انوسٹی گیٹرز اور 2000 لوئر سب آرڈینیٹس جلد شامل ہوں گے،تھانوں میں انوسٹی گیشن لوڈ میں کمی اور تفتیش کا معیار بہتر ہو گا. تفتیشی افسران حق سچ اور شہادتوں کو صفحہ مثل پر لائیں،کیس ڈائری بروقت اور درست لکھیں۔انوسٹی گیشن ونگ کو مزید افرادی قوت اورٹرانسپورٹ وسائل فراہم کر رہے ہیں۔
تفتیشی اخراجات کی ادائیگی اکائونٹس میں کرنے کا حکم
Apr 03, 2022